|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2020

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے این این آئی سے منگل کی رات گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ بلوچستان اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سولین بالادستی کی جو بھی تحریک چلے کی اسکا ساتھ دیں گے لیکن پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ اپنی تحریک کے دیگر نکات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والی محکموم عوام کے تاریخی حقوق کے بارے میں بھی آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فورم پر اس حوالے سے بات نہیں کی جارہی ہے جو کہ ہونی چاہیے گزشتہ 73سالوں سے محکموم قوموں کی آواز بلند کرنے والے افراد کی مہم جاری ہے۔

اور وہ ان اقوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں بسنے والی محکموم عوام کے تاریخی حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی اپنے فورم سے اٹھائے ،نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہم سیاسی فیصلوں میں ان سب دوستوں کے مشاورت کے پابند ہیں ۔

جوہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ، ہماری جدوجہد وفاق پاکستان میں محکوم اقوام کے قومی جمہوری حقِ حکمرانی کی ہے، کسی جماعت میں شمولیت بلوچستان میں بسنے والے اقوم کے سیاسی معاشی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔