پنجگور: نیشنل پارٹی پنجگور تحصیل کیلکور کے سرگرم کارکنان سید عطا ابراہیم، حاتم بلوچ، نواب نصیب بلوچ تحصیل گوارگو کے کارکناں عبدالغفور بلوچ اور خیر بخش بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت رہبر بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے خلاف نیب اور اس کے گٹھ جوڑ صوبائی حکومت کی جانب سے ہرزہ سرائی اور روز نئے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی بحالی جمہوریت کی۔
تحریک سے گھبرا کر پارٹی رہنماوں اور خصوصا عوام کی ہردلعزیز رہنماں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا کر نیب جیسی سیاسی انتقام گیری ادارے کو استعمال میں لاکر کردار کشی شروع کردیا ہے رحمت صالح بلوچ بلوچستان اور خصوصا پنجگور کے عوام کی ہردلعزیز قومی رہنما ہے جس نے ہمیشہ مظلوم محکوم عوام کی حق حکمرانی کی ترجمانی کی ہے اور ایک عام سیاسی ورکر کی حیثیت عوام کی خدمت کی ہے۔
نیب اور صوبائی حکومت گٹھ جوڑ نیشنل پارٹی کے قومی رہنماوں کی مقبولیت کو کھبی ختم نہیں کرسکتی رحمت صالح بلوچ ایک عوامی رہنما ہے انکی مقبولیت کو کم کرنا نیب اور صوبائی حکومت گٹھ جوڑ کی بس کی بات نہیں ہے رحمت صالح بلوچ ہزاروں مظلوم اور پسے ہوئے عوام کی دلوں میں بستا ہے کرپشن نیشنل پارٹی کے رہنماں کی شیوا نہیں ہے نیب کرپشن کی الزامات وہاں تلاش کریں۔
جہاں انکی کرپشن کی داستانے ہر زبان پر موجود ہیں نیشنل پارٹی اور خصوصا رحمت صالح بلوچ کی دامن ایسے الزامات سے مکمل طور پر شفاف ہے نیشنل پارٹی نیب گردی سے خوفزدہ نہیں ہوگی نیب صوبائی اور نیازی حکومت کا بھرپور مقابلہ کریگی نیشنل پارٹی کے ترجمان نے رحمت صالح بلوچ کے خلاف نیب کی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایسے صوبائی اور وفاقی حکومت کی پی ڈی ایم قائدین کے خلاف کریک ڈوان کا منصوبہ قرار دیتی ہے۔
نیشنل پارٹی تحریک بحالی جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کریگی پی ڈی ایم کی بحالی تحریک جمہوریت کامیابی کی جانب گامزن ہے نیشنل پارٹی کو خوفزدہ کرنے کی سازش کھبی کامیاب نہیں ہوگی۔