|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

اوستہ محمد: پی ڈی ایم کے ساتھ عوام کی طاقت اور پنجاب کے عوم کو خیراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس مرتبہ باقائدہ ساتھ دے رہے ہیں ، ہماری جماعت پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ، لاھور کا جلسہ سلیکٹڈڈ حکومت کی آخری ہجکی ہے،ا ین ڈی پی کے سربرہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ، تفصیلات کے مطابق نیشنل دیموکریٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے (آن لائن) سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو اب جا نا ہی چاہیے۔

کیونکہ ان کے پاس عوام کی کوئی طاقت نہیں ہے اور پی دی ایم حق پر ہین اور وہ عوام کی آواز اٹھائے ہوئے ہیں اس وقت، ملک میں مہنگائی لاقانونیت ، بربریت ، امن امان کے مسلئے عروج پر ہیں لیکن اس ظالم کو کوئی پرواہ تک نہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کے پاس عوامی قوت ہے لاھور کا جلسہ حکومت کی آخری ہجکی ہے، انہوں نے پنجاب کے عوام اور خاص کر کے مسلم لیگ کو خیراج تحسین پیش کیا کہ پہلی بار وہ حق کی خاطر عوام میدان میں آئی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے منتخب نمائندوں کے استعفے سے حکومت قبل چلی جائے گی استعفے ایک دباو ہے غیر جموری حکومت کو جان ہی ہوگا اس وقت ملک میں کیا نہیں ہو رہا ہے لیکن ان سلیکٹڈڈ حکمومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کی مکمل ھمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ حق حاکمیت کی خاطر جدو جہد کر رہے ہیں۔