|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کے خلاف نیب ریفرنس کو سلیکٹڈڈ حکومت کی سیاسی انتقام کی پالیسی اور پی ڈی ایم کی تحریک کا بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہاگیا کہ سلیکٹڈڈ حکومت نے نیب کو کھٹ پتلی بناکر اپوزیشن رہنماں کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔

نیشنل پارٹی کو ایسے من گھڑت ریفرنس سے قوم و وطن دوستی اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں کیاجا سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی حقیقی جمہوریت کی قیام، پارلیمنٹ کی توقیر کی بحالی، بروقت اور انصاف پر مبنی عدلیہ،آزاد میڈیا غیر جانبدار الیکشن کمیشن اور آزادی اظہار رائے کو ممکن بنانے کیلیے تحریک چلا رہی ہے۔

پی ڈی ایم کی جدوجہد سے ہی ملک میں تعمیری اقدامات اصلاحات کے حصول کو پایہ تکمیل پہنچایا جاسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈڈ حکومت نے روز اول سے نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کررہا ہے اور اپوزیشن رہنماں کے خلاف جعلی و بے بنیاد مقدمات قائم کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے آمریت کے خلاف بھرپور جمہوری سیاسی مزاحمت کی ہے۔اور جمہوریت کی بحالی کے عملی کردار ادا کیا۔سیاسی رہنما پر ریفرنس مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی اپنا جمہوری کرادر ادا کرتی رہے گی۔