|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ ہمارا وژن ہمارا کام صحت تعلیم فلاح عام ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت جام کمال کی قیادت میں اپنے اتحادیوں کے تعاون سے بلوچستان کو پسماندگی کے دلدل سے نکال کر دآمی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برسر پیکار ہے۔ یہ بات انہوں نے بی اے پی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 72 سالوں سے بلوچستان پر راج کرنے والے حکمرانوں نے سندہ کے راجہ داہر اور لاہور کے بنارسی ٹھگوں کے ساتھ ملکر بلوچستان اور اسکی عوام کے ساتھ بدترین سیاسی اور معاشی کھلواڈ کیا جسکے نتیجے میں صوبہ اور اسکی عوام تعلیمی معاشی پسماندگی بدامنی لاقانونیت کے گرداب میں پھنستے چلے گئے آج ماضی کے یہ ہی ناکام سیاسی پنڈت اپنے نامہ اعمال کا حساب کتاب دینے کی بجائے۔

بلوچستان کی عوام دوست حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور ترقیاتی عمل کو سبوتاڑ کرنے کی بھونڈی اور ناکام کوشش میں مصروف ہیںبلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت گرانا دیوانے کا خواب ہے۔جام کمال کے بہتر طرز حکومت اورترقی پسندانہ وڑن کی بدولت پسماندگی کے اندھیرے اجالوں میں تبدیل ہورہے ہیں۔بلوچسان کی عوام نے دآمی ترقی کی شارع پر قدم رکھ دیے ہیں ۔

آنے والا وقت عوام کی ترقی اسکی خوشحالی اورپرامن خوشحال بلوچستان کاہے بی اے پی اپنے اتحادیوں کے تعاون سے صوبے سے پسماندگی غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگارصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جدید اور یکساں تعلیمی نظام کے نفاز کے لیے مربوط منصوبہ بندی فوری اور عملی اقدامات کے لیے مصروف عمل ہے آج بھی بلوچستان عوامی پارٹی کاہے اور انشاللہ مستقبل بھی بی اے پی کا ہوگا۔