اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے پر عوام کو مفت لگائی جائے گی۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے بتایا کہ مختلف بین الاقوامی فارما سیو ٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کیلئے بات ہو رہی ہے اور کسی ایک کمپنی کیساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سرکاری سطح پر بالکل فری ویکسین مہیا کرے گی، چین سے منگوائی گئی۔
ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10ہزار سے زائد رضا کاروں کو ویکسین لگ چکی ہے۔نوشین حامد نے بتایا کہ دو، تین ہفتوں میں ٹرائل کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔
حکومت پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے۔ نجی کمپنیوں کو خریداری سے قبل ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔