شیرانی: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس حال میں ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ا سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں۔
دفتر میں آنے والے لوگوں سے آپ کا رویہ انتہائی اچھا ہونا چاہیے،لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، آفس اور فیلڈ میں آنیوالے درخواست گزاروں کے مسائل کوترجیحی بنیادو پر حل کئے جائیں، صرف اور صرف میرٹ پر فیصلہ سازی کریں، ضلعی آفیسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے وزٹ کے دوران مٹریل بلڈنگ، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا جائے۔
اور غفلت لاپرواہی برتنے والے ٹھیکید اروں اور کنسٹرکشن کمپنیوں کے خلا ف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور مجھے بھی مطلع کریں ،تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا ،تمام ملازمین اپنے حاضری یقینی بنائیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ ز اپنے اپنے محکمے درست کریں آئندہ کوتاہی برداشت نہیں کریں آفیسران کو عوامی خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہاکہ میری بھر پور کوشش ہے کہ ضلع شیرانی میں ترقی وخوشحالی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور امن وامان قائم ہو۔