|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2020

مچھ: چیف آف بولان سردار رب نواز کرد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل ایک تسبیح کے دانوں کی مانند ہے جو میرے انتہائی مقدس اور محترم ہیں قبائلی تنازعات ہماری معاشی سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں تنازعات کے حل اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کارلائی جارہی ہے کرد قبائل مختلف ادوار میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کیوجہ سے باہمی تنازعات کا شکار ہیں ۔

کرد قوم کو حقیقی قیادت کی اس وقت سخت ضرورت ہے جس کی وجہ سے انھوں نے اپنا اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا اور انشاء اللہ پوری قوم کوایک پلیٹ فام پر متحد کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر شوکت علی کرد اور سابق کونسلر محمد نعیم سمالانی کی وفات پر دعا فاتحہ خوانی کے بعد مچھ پریس کلب کے سرپرست محمد اشرف سمالانی سینئر صحافی عامر یوسفزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اسموقع پرحاجی عبدالرؤف کرد نصراللہ خان کاکے میر اسماعیل ساتکزئی ٹکری محبوب کرد میر شہزاد حکیم کرد میر سیفل کرد ودیگر قبائلی شخصیات بھی موجودتھے انھوں نے کہا کہ تمام قبائل ایک گلدستے کی ماننداور قبائلی رسم ورواج انکی علامت ہے۔

جو عین اسلامی احکامات کیمطابق اور ہمارے لیے مقدم ہے انھوں نے کہا کہ کرد قبائل کو متحد کرنے اور انکے درمیان پائی جانیوالی رنجشوں اور غلط فہمیوں کا جلد از جلد خاتمہ ہو تاکہ ہم کرد قوم کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بناسکے سردار کرد نے کہا کہ قبائلی تنازعات بلوچستان کیلئے بے حد نقصان دہ ہیں جو ہماری معاشی سماجی ومعاشرتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔