|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2020

سوراب: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرتیز رفتارکاربے قابو ہوکرالٹنے سے دو افراد جاںبحق اور دوزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حاجیکہ کے مقام حادثے میں دوافرادخرم شہزاد اورارسلان جاں بحق ہوگئے۔

جب کہ دو افرادمحمدبلال شیخ اورظہیراحمدزخمی ہوگئے ہیں جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے جہاں ابتداہی طبی امداد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیاجب کہ جان بحق افراد کے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے حادثے کے شکار افراد کاتعلق کوئٹہ سے بتایاجاتاہے۔