|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2020

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر جان محمد گرگناڑی کے مبینہ اغواء کے خلاف کوئٹہ کراچی ۔خضدار شہداد کوٹ قومی شاہرائیں بلاکبی این پی کے مرکزی کال پر پارٹی کے مرکزی رہنماء جان محمد گرگناڑی کا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مبینہ اغواء کے خلاف بی این پی کے مشتعل کارکنان جمشید آباد ۔وڈھ۔ سوناروں ۔ اورناچ ۔ ڈراکھالہ سمیت بارہ مقامات سے رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دیا گیا

سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی اہم قومی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے مسافر بسوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہرائیں کھولنے کے لیے بی این پی کے مشتعل کارکنان سے مزاکرات کا عمل جاری ہے شدید سردی کے باعث خواتین مسافروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہیں