|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2020

تربت: بی سی او کے سابقہ چیئر پرسن بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما بانک کریمہ بلوچ کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قتل کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی تمپ کے زیراہتمام اسپتال چوک تمپ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین نے بانک کریمہ کے تصاویر اور احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بانک کریمہ بلوچ کے قاتلوں کی نشاندہی کے لیے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں سے قتل کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچے شریک تھے۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بانک کریمہ بلوچ ایک سوچ اور فکر کا نام ہے اس سوچ کو قتل نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ سوچ کر اس جگہ بلوچ رہتے ہیں زندہ ہے۔