کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور سینئر وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے انتخاب پر ترس آتا ہے۔
جن کو اس صوبے کے لئے جام کمال جیسے شخص کا انتخاب کرنا پڑاجام کمال صوبے کے اب تک بدترین وزرائے اعلی میں سے میں پہلے نمبر پر ہے ،ساجد ترین نے کہا کہ ہم اس نااہل حکومت کو بلوچستان کے عوام کی زندگیاں مزید غمزدہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔جام حکومت نے نااہلی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اور اب یہ مناسب وقت ہے کہ بلوچستان کے عوام اس کٹھ پتلی حکومت سے نجات پے۔مچ واقعہ اس حکومت کی نااہلی کی سب سے بڑی مثال ہے۔
جہاں شہدائے کے اہلخانہ گذشتہ کئی دنوں سے اس سرد موسم میں احتجاج کررہے ہیں اور نااہل وزیراعلی کی دبئی میں چھٹیاں چل رہی ہیںساجد ترین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور اس صوبے کے وکلا ایسی غیر جمہوری قوتوں کے سامنے ہمیشہ دیوار بنیں گے۔
جو بلوچستان میں عدم استحکام لانے کی کوشش کرتی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا پھر ان آمروں کے سامنے جام کمال کی کیا حیثیت ہے۔ساجد ترین نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر بلوچستان کے لئے آواز اٹھائیں گے۔