|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ایم ڈبلیو ایم اور دھرنے کے انتظامیہ کی جانب سے شہدا کی میتوں کی آڑھ میں بعض غیر آئینی مطالبات کو مضحکہ خیز اور خلاف قانون مطالبات قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے وزیر رہنے کے دعوے دار شخص کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کیسے مطالبات رکھے اور کس طرح سے اسے منوائے جاسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی تدفین میں رکاوٹیں کھڑی کرکے انکے میتوں کے تدفین کیلئے ذاتی اور اپنے سیاسی مطالبات کے لئے شرائط رکھے گئے ہیں جو کسی سے کسی طرح پوشیدہ نہیں بیان میں کہا گیا کہ ہمارے مفادات کا تعلق اس صوبے اور یہاں کے عوام و اقوام سے وابسطہ ہے جبکہ ہم مطالبات منوانے کیلئے مرکزی حکومت سے رابطے کرکے صوبائی حکومت کو نظر انداز کررہے ہیں ۔

اس عمل سے صوبے کی روایت پائمال اور اقدار کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے جو کسی طرح درست نہیں بیان میں شہدا کی فوری تدفین کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے میتوں کی مزید بیحرمتی سے اجتناب کی درخواست کی گئی اور دھرنے کے بعض غیر قانونی مطالبات سے ایک بار پھر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ہزارہ قوم کی طرف سے ایسے مطالبات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔