|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

بنوں: اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں تاہم عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کرتے ہیں۔بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج کا جلسہ جعلی حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بھوکے مرنے پر مجبور کردیا ہے۔

پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ احکمران چینی، آٹا، سیمنٹ چور ہیں، ہم نااہلوں کا تختہ الٹنے کے لیے عوام کے پاس آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے کردار میں کبھی جھول نہیں آیا، ہم نہ جھکے اور نہ ہی بکے ہیں۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں سے انصاف نہیں ہوگا یہ جعلی ہیں۔