|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمو دنے کہا ہے کہ بلوچستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینے ، بے گناہ مزدوروں کو قتل اور بدامنی میں بھارت کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی منفی پالیسی اپنا رکھی ہے۔بلوچستان میں ہزارہ برادری کے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔