کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے ہمراہ جامعہ کے بوائز ہاسٹل کے بلاک13اور 16کے ریفرنشڈ کے بعد باقاعدہ طور پران کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار ، ڈائریکٹر جنرل اور متعلقہ افیسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیااوراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے سمیت صوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و بہتری کے لئے تعلیمی اداروں کا اہم کردار رہا ہے ۔
اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے انہیں جامعہ بلوچستان کی آمد پر خوش آمد کرتے ہوئے فرنٹیئر کورٹ بلوچستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ جن کے تعاون سے ہاسٹل کے بلاکس کو جدید تقاضوں سے آراستہ اور سہولیات کی فراہمی کو اہم کرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف دور دراز علاقوں کے طلبہ کو جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے۔
اعلیٰ تعلیم سمیت رہائشی سہولیات مہیا کررہی ہے۔ وائس چانسلر نے انہیں جامعہ کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں ،مستقبل کے منصوبوں کے بارے میںبتایا ۔ آخر میں انہیں جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔