|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

منگچر: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک(برات)کے سربراہ خان آف قلات کے چچا ،سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہاہے کہ سانحہ مچھ افسوسناک اوردلخراش واقعہ ہے ہزارہ برادری ہمارے بلوچ بھائی ہے۔

اورصدیوں سے کوئٹہ ودیگر علاقوں میں آباد ہیں روزی کمانے والے محنت کشوں کو بے دردی سے قتل کرناافسوسناک ہے اس قسم کی واقعات کی نہ تو ہماری مذہب اورنہ ہی ہماری قبائلی روایات اجازت دیتی ہے امن وامان قائم رکھنے اورہزارہ برادری کی جان ومال کی حفاظت کے لیے حکومت موثراقدامات اٹھائے بلوچ اورپشتون قبائل اپنی روایات قائم کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سانحہ مچھ کے افسوسناک اوردلخراش واقعہ پر ہرآنکھ اشک بار ہے اس واقعہ سے مجھے ذاتی طوردلی دکھ اوررنج اورافسوس ہوا ہے محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کی پیٹ پالنے والے مظلوم محنت کشوں کو اس طرح بے دردی سے قتل کرنے کی نہ تواسلام اجازت دیتی ہے ۔

اورنہ ہی ہماری قبائلی بلوچ وپشتون روایات اجازت دیتی ہیانہو ں نے کہاکہ ہزارہ برادری ہمارے بلوچ بھائی ہیں صدیوں سے وہ کوئٹہ وبلوچستان کے دیگر علاقوں میں آباد ہیں بلوچ پشتون اورہزارہ برادری ایک دوسرے کے ساتھ پرامن زندگی گزاررہے تھے مگرچندسالوں سے ان کے ساتھ ظلم وزیادتی اورقتل عام کابازارگرم ہے یہ افسوسناک اورلمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اورریاست کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہزارہ برادری سمیت دیگر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ یقینی بنائے اورایسی حکمت عملی ترتیب دیں کہ ہزارہ برادری سمیت ہرشخص بلاخوف وخطراپنی معمولات زندگی سرانجام دیں اوراپنے بچوں کے پیٹ پالنے کے لیے اپنی روزگارجاری رکھ سے مچھ ڈیگاری ودیگر علاقوں میں ہزارہ برادری ودیگر کان کنوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

کوئٹہ شہر میں کام کرنے والے تاجربرادری ،ملازمین، مزدوری ومحنت کرنے والے ہزارہ کیمیونٹی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری ہمارے بلوچ بھائی ہیں میرے والد محترم میراحمدیارخان ااورہممارے دیگر اکابرین اپنے دورحکومت میں ریاست قلات میں دیگر اقوام کی طرح ہزارہ برادری کوبھی مکمل تحفظ فراہم کیا اورریاست قلات پر سینکڑوں سالوں تک ہمارے خاندان نے حکومت کی۔

مگرایک ہزارہ کاقتل تواپنی جگہ ان کے کسی ایک کے ناک سے خون بھی نہیں بہا انہوں نے کہاکہ حکومت تن تنہا لوگوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتا معاشرے کی ہرشخص کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فرقہ واریت اورلسانیت سے بالاترہوکر ہرشخص کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپناکرداراداکریں ۔

انہوں نے کہاکہ سینکڑوں سالوں سے بلوچستان میں بسنے والے ہزارہ برادری یہاں کے مستقل اورمقامی باشندے ہیں ہمارے بلوچ اورپشتون بھائیوں اورقبائل کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ صدیوں سے آباداپنے بھائی ہزارہ برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی مذہبی اورقبائلی کرداراداکریں ۔