|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

خضدار: جھلاوان عوامی پینل کے سربراہ معتبر قبائلی رہنما میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ صحافت کا شعبہ انبیا کرام سے نسبت رکھتا ہے انبیا کرام ظلم و بربر یت کے خلاف جدوجہد کرنے تشریف لایا کرتے تھے یہ مقدس ہستیاں زبان و تلوار سے ظلم و نا انصافیوں کے خلاف جہاد کا فریضہ انجام دیتے تھے اس لئے صحافت کے اس تقدس کو ملحوذ خاطر رکھتے ہوئے خضدار کے صحافی اپنے فرائض منصبی کا انجام دہی کریں ۔

بلوچستان ایک قدیم ترین علاقہ ہے یہاںکے لوگوں نے اسلام کے مقدس نظام کو بر صغیر میں سب سے پہلے قبول کیا تھا لیکن اب کچھ لوگ قوم پرستی اور وطنی پرستی کے نعروں سے ہمارے ان روایات کو پائوں تلے روند رہے ہیںتوقع ہے کہ خضدار پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے عہدہ داران اپنی قلم کو یہاں کے مظلوم کی آواز بنا کر ظلم و جبر کے تمام شکلوں کو دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔

ان خیالا ت کا اظہار میر شفیق الرحمن مینگل خضدار پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارک دیتے ہوئے کیامیر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ ان کے ساتھی مروجہ ظلم وکبر کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں الحمد اللہ نے ہم نے ظالموں کا کسی حدتک پیچھا کیا ہے مظلوموں کو انصاف دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ہماری جدو جہد جاری ہے او ر اپنی مشن کو جاری رکھیں گے۔

تاکہ ہمارے معاشرہ سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوجائے یہاں کے تمام لوگ امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی کی معمولات گذاردسکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت کی بات کی ہے میڈیا سے وابستہ افراد کو ان کا جائزہ مقام دیا ہے آئندہ بھی ہماری کوشش ہو گی کہ خضدار کے صحافیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں۔