|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں 31جنوری سے قبل سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گاسلیکٹڈ وزیراعظم ہر معاملے پر یوٹرن لے کر ملک کی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں 13جنوری کو لورالائی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بڑا جلسہ ہوگا۔

پاکستانی قوم لاوارث بن چکی ہے، حکمران ترقی کا مطلب بنی گالہ کی خوشحالی سمجھتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم اقتدار سے قبل جو دعوے کیے تھے اب اقتدار ملنے کے بعد تمام وعدے بھول گئے جب کسی کے پاس کسی کی تعزیت کے لئے وقت نہیں ہے ۔

وہ ملک کے حکمران کیسے ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین ،قلعہ عبداللہ میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی بعد میں ضلع پشین میں ضلعی مجلس عاملہ اور سنیئر ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے بنوں میں کامیاب جلسہ کرکے حکمرانوں کے اوسطان خطا ہو گئے۔

جس کی وجہ سے سلیکٹڈ حکومت کے ترجمان کامیاب جلسے سے خائف ہو کر جھوٹے بیان کا سہا را لے کر اپنی سلیکٹڈ حکومت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اب بھی سلیکٹڈ حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ 31جنوری سے قبل مستعفی ہو جائے ورنہ اسلام آباد جا کر لانگ مارچ کے ذریعے ان کو زبردستی اقتدار سے بے دخل کریں گے10جنوری کو نصیرآباد 13جنوری کو لورالائی اور17جنوری کو چمن میں جلسے ہوں گے۔

اور جلسے کی تیاریاں کی جارہی ہے اور یہ بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا جلسے سے پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن سمیت تمام قائدین خطا ب کریں گے ۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ ہزارہ برادری سے ساتھ یہ ظلم بہت عرصے سے ہورہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پررکھ کر بیٹھے ہیں، ان کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا ۔

ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، سانحہ مچ پر پوری قوم سوگوار ہے، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی ،سانحہ مچ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، بیگناہ مزدروں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔