|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا اور ایک قوم بن کر اس پولیو کے خلاف جہاد کو ہر صورت کامیاب بنانا ہوگا تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو صحیح معنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں ڈویژن بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کے آفیسران اور دیگر ملازمین کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

تاکہ ہم اس مرض کو جڑ سے اکھاڑ دیں جب تک ہم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تب تک یہ وائرس ہمارے بچوں کو یونہی اپاہج کرتا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محمد قاسم کاکڑ ،ڈاکٹر شرجیل نور ،عبدالرزاق خجک، ببرک خان کاکڑ ،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر حماد اللہ زہری ڈویژن بھر کے ڈی ایچ اوز شریک تھے۔

اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نجیب مروت نے اجلاس کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع گرم ہونے کے باعث سرد علاقوں سے آنے والے افراد کی وجہ سے یہاں پر آبادی میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس لئے ہمیں کام کی صلاحیت کو بھی بڑھانا ہوگا تاکہ صحیح معنوں میں کام کیا جاسکے پولیو مہم کے دوران تمام ڈی ایچ اوز ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں رہیں اور ہر صورت اس مہم کو کامیاب بنائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کی جائے مائیکرو پلان کے تحت کام کریں اور فیلڈ پر کام کرنے والوں سے رابطے میں رہیں انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان کے مطابق تمام ٹیمیں وایریاانچارج اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔

پولیو مہم کے دوران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ ہماری نئی نسل کے مستقبل کا سوال ہے اس پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں کام کرنے والی ٹیموں کی بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ محکمہ صحت کے آفیسران اپنا صحیح کردار ادا کریں تاکہ اس قومی فریضے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔

اجلاس کے آخرمیں محکمہ صحت کے آفسیران کو ہدایت دیں یوپیک کی میٹنگز میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ڈپٹی کمشنر کو اس متعلق آگاہ کیا جائے پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے۔

بعدازاںڈبلیوایچ اوکی جانب سے کورونا میں بہترمعاونت کی بناء پر کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی کوسرٹیفکیٹ دیا گیا جبکہ ڈبلیو ایچ او کے سابق ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رفیق گھنیوکی خدمات کا مدنظررکھتے ہوئے کمشنر نے انہیں شیلڈ دی ۔