|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسہ کی زیر صدارت جمعہ کے روز ریونیو محکمہ میں اصلاحات لانے کی حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ یونس مینگل، سینئر سیکرٹری ریونیو جاوید رحیم و دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عرصے سے غیر فعال مستونگ اور پشین کے پٹوار تربیتی سکولوں کو دوبارہ جلد سے جلد فعال بنانے کے لئے۔

جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان پٹوار تر بیتی سکولوں کی فعالیت جلد ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جہاں طلباء کے ساتھ ساتھ پٹواریوں کو بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی کورس کروائے جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ انھیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کی تربیت بھی دلوائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی میرٹ پالیسی کے مطابق محکمہ کی تمام خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف محکمہ کو افرادی قوت میسر آئے گی بلکہ صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار بھی میسر آئے گا سلیم احمد کھوسہ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ زراعی ٹیکس کو اسٹریم لائن کرنے اور آسان بنانے کیے ہے۔

بھی فوری طور پر اقدامات اٹھائیں جائیں اور ضمن میں ایسا صاف اور شفاف نظام متعارف کروایا جائے جس سے کسان بھائیوں کو بھی فائدہ ہو اور صوبائی حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو۔ اس حوالے سیجدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ نظام میں آسانی پیدا ہو سکے۔