|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2021

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ مچھ انتہائی سفاکانہ فعل اور اس میں ملوث عناصر انسانیت کے دائرے سے خارج ہیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اس سانحہ کے بعد سے کوئٹہ میں ہوں ۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزرا شیخ رشید، علی حیدر زیدی، زلفی بخاری کے ہمراہ اور الگ سے دھرنے کے منتظمین اور شھدا کے لواحقین سے کئی مرتبہ مذاکرات کیے ہیں اور شھدا کی میتیں اس طرح سڑک پر رکھ کے انکے سفر آخرت میں رکاوٹ ہم سب کے لیے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے ہمارے دین اسلام اور حضور نبی اکرم ﷺ نے میت کو جلد دفنانے کا حکم دیا ہے۔

جبکہ یہ تو شھدا کی میتیں ہیں خدارا حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے ہر پاکستانی زمہ داری کا احساس اور مظاہرہ کرے حکومت شھدا مچھ سانحہ کے لواحقین کے مطالبات دو روز قبل ہی مان چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ قانونی طور پر تحریری معاہدہ بھی تیار ہ معاہدہ دھرنے کے منتظمین اور شھدا کے لواحقین کی باہمی رضا مندی سے تیار کیا گیا ہے امید کرتا ہوں کہ شھدا کی تدفین جلد ازجلد ہو گی۔