کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں 13جنوری کو لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماع نااہل سلیکٹیڈوزیراعظم اور ان کی ٹیم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔
وزیر اعظم کی جانب سے سانحہ مچھ کیغمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کے بجائے انہیں بلیک میلر قراردیناان کی اخلاق سے عاری پن کی منہ بولتا ثبوت ہیں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی جمہور کی حکمرانی کیلئے شروع کردہ تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوکر دم لیگی عوامی نیشنل پارٹی لورالائی ڈویژن کی ذمہ داران اورتنظیمیں جلسہ کامیابی بارے بھرپور تیاریاں جاری۔
رکھیعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ نااہل سلیکٹیڈوزیراعظم کے دن گنے جاچکے ملک اس وقت بدترین مہنگائی کی زد میں ہے عوام الناس نان شبینہ کے محتاج ہو کررہ گئے انتہاپسندوں دہشت گردوں کو سہولیات دینے والے وزیراعظم بجائے انتہاپسندی دہشت گردی کے شکار ہزارہ قوم کوتسلی دیتے ملزموں کی سرکوبی کیلئے اقدامات اٹھانے کی بات کرتے الٹا۔
الواحقین کو بلیک میلرز قراردیکر وزیراعظم کی منصب کی توھین کے مرتکب ہوئے بیان میں کہاگیا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک میں عوام کی جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام الناس حکومت اور ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے نالاں ہیں اور ان سے جان خلاصی چاہتے ہیں بیان میں پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اتحادی جماعتوں کے شانہ بشانہ جلسہ عام کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔