دالبندین: پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ میں ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے اہلیہ جاں بحق۔بچی شدید زخمی جبکہ خود کو بھی گولی مارکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔لیویز ذرائع کیمطابق پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ میں واقع کلی نظام الدین۔
میں آحمد خان ولد غلام سرور نامی ذہنی مریض اور پاگل شخص نے بندوق کے ذریعے فائر کرکے اپنی اہلیہ کو قتل اور 14 سالہ بچی کو شدید زخمی کردیا اس دوران ذہنی مریض شخص نے اپنے اوپر فائر کرکے خود بھی خود کشی کرلی۔
شدید زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کر کے طبی امداد فراہم کر دی گئی۔لیویز ذرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص عرصہ دراز سے ذہنی مریض تھا اور گذشتہ روز طیش میں آکر فائر کرکے اپنی اور اپنی اہلیہ کی جان لے لی۔تاہم مذید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔