|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2021

آواران: ڈپٹی کمشنر آواران میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ کشمیری بھائیوں کو ہرگزتنہا نہیں چھوڑیں گے نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آوازبلند کرتے رہیں گے ۔عالمی برداری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑسکتے کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور سفارتی مدد ہرسوجاری رہے گی کشمیری مسلمانوں سے ہماراخون کا رشتہ ہے ۔

بھارت کا ظلم مزید نہیں چل سکتابھارت مسلمانوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔ اقلیتی برداری پرظلم اوربربریت کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کاقتل عام کرنے میں پیش پیش ہیں اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف کاروائی کرنے کی اشدضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ڈپٹی کمشنر آ واران میر سیف اللہ کھیتران نے کہاکہ ہم مودی کے نازی ازم کی بھرپوراندازمیں مذمت کرتے ہیں بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کواپنے گھروں میں قید و بند ہوئے چار ماہ ہونے والے ہیں مگر عالمی برداری ٹس سے مس نہیں ہوئی اقوام متحدہ کی خاموشی یہ ظاہرکرتی ہے کہ وہ ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایسا عمل مسلمانوں کے دلوں میں مزید رنج وغم پیداکرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری ماؤں اوربہنوں کوجنہوں نے جرات اوربہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیاہواہے جدوجہدآزادی میں کشمیریوں کی قربانیاں اور خدمات تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔