|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2021

لورالائی: پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف عوامی تحریک بہت جلد منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

پی پی پی ہر موڑ پر پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے ہم سندھ حکو مت سمیت ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہم نے ماضی میں بھی شہید زوالفقار علی بھٹو شہید شاہنواز بھٹو اور بی بی شہید جیسے لیڈرز کی خون کی قربانی دی ہے حکومت کی قربانی ہمارے لیئے کوئی مشکل کام نہیں ہے پی ڈی ایم کی قیادت اور کارکنوں پر پولیس تشدد مقدمات اور گرفتاریاں ہمیں اپنے مقصد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا سکتے حکومت حواس باختہ ہوکر ظلم و زیادتی اور غیرقانونی اقدامات پر اترائی ہے جو کہ حکومت کے آخری ہھتکنڈے ہیں پی ڈی ایم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

اس وقت ملک کی بقاء خطرے میں ہے پی ڈی ایم ہی ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ اٹل ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے زریعے بھی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں ہم تمام اپشنز کو استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے متعدد ارکان پی پی پی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

اگر ہمیں اسمبلی میں عددی برتری ملی تو پی ڈی ایم اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھی پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ماضی میں جو دعوے کیئے وہ وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اپنے ایک بھی وعدے کا پاس نہیں کیا لیکن انہوں نے ملکی تاریخ میں یو ٹرن کا عظیم خطاب ضرور حاصل کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے حکومتی ترجمان ہمارے درمیان اختلافات کی جھوٹی خبریں دے رہے ہیں۔

حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے زریعے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال رکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی اور آٹا مافیا ز کو قصور وار ہونے کے باوجود کچھ نہیں کہا یہ حکومت کا دہرا معیار اور قانون شکنی کے مترادف ہے حکومت صرف اپوزیشن کے خلاف نیب کو استعمال کر رہی ہے جسکو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے قانون کی نظر میں سب لوگ برابر ہیں ہم امتیازی قانون کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے بڑی قربانیاں دیکر ملک میں جمہوریت بحال کی بی بی شہید نے ملک میں عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جان دی انہوں نے کہا کہ ااصفہ بھٹو زرداری اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے سیاسی میدان میں ائی ہیں وہ بی بی کی نشانی ہیں اوران کا سیاست میں بڑا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل پی پی کا ہے جب بھی ملک میں عام الیکشن ہونگے پی پی عوام کے ووٹ کے طاقت سے حکومت میں ائیگی ۔