|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2021

کراچی: سیو دی لائف آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچ ہال چاکیواڑہ لیاری میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شہید زبیر بلوچ اور شہید عوف جان کو نزرانہ عقیدت پیش کیا گیا، تقریب کے مہمان خاص شہید زبیر بلوچ کے بڑے، سیاسی و سماجی رہنما جناب لیاقت بلوچ تھے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے شہید زبیر بلوچ کی زندگی اور معاشرے میں منشیات کے عادی افراد کو اس دلدل نکالنے۔

کیلیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، مہمانوں سے سیو دی لائف آرگنائزیشن کے اہم زمہ داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید زبیر بلوچ کی محنت اور سوچ کی بدولت سیو دی لائف آرگنائزیشن کا قیام عمل آیا، اور شہید زبیر بلوچ کی فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر سیو دی لائف آرگنائزیشن کی ٹیم معاشرے میں منشیات کے عادی افراد کو علاج و معالجہ سے متعلق بھرپور آگاہی فراہم کررہی ہے۔

آج کی تقریب بھی شہید کے مشن کا تسلسل ہے، اور اس مشن کو بھرپور انداز سے آگے بڑھانے کیلیےپرعزم ہیں، تقریب میں نشے کے عادی افراد کے علاج و معالجہ سے متعلق بھرپور آگاہی بھی دی گئی، جس میں کراچی کے مختلف بحالی مراکز سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کئےاور نشے کی بیماری سے متعلق آگاہی، معلومات دی اور نشے سے متاثرہ فیملیز کی رہنمائی بھی کی۔