کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پا کستان نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا ، امیدواروں کو 15لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ نہ کرنے کی ہدایت جبکہ انتخابی شیڈول کا اعلان 11فروری کو کیا جائیگا، صوبائی الیکشن کمشنر کوئٹہ کی جاری کردہ پر یس ریلیز کے مطا بق الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے اپنی آئینی ذمہ دا ریاں نبھا تے ہوئے سینٹ انتخابات 2021کیلئے انتخا بی پر وگرام کا اعلان 11فروری کو جاری کر ے گا۔
اس ضمن میں تمام متو قع امید واروں کی سہو لت کے پیش نظر کا غذات نا مز دگی کی فراہمی کا آغا ز بدھ سے الیکشن کمیشن سیکر ٹریٹ او ر تمام صوبائی دفا تر سے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی 12سینٹ کی نشستوں کے کا غذات نا مز دگی صو بائی الیکشن کمشنر کے دفتر واقع بر گنزا ویلاز سٹریٹ نمبر 1نزد زرغون روڈ کوئٹہ سے دفتر ی او قا ت کار میں ( صبح9سے شام 5بجے )تک و صول کئے جا سکتے ہیں۔
تمام سیا سی جما عتوں اور امید واروں کی الیکشن کمیشن نے یاد دہانی کرو ائی کہ کا غذات نا مز دگی جمع کر اتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کر یں جبکہ آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امید واران پارٹی ٹکٹ منسلک کر نے بے مبرا ہیں ،پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امیدواراپنے انتخا بی اخر اجات کر نے کے حوالے سے کسی بھی شیڈ ول بینک کی کسی بھی برانچ میں اس مقصد کیلئے مخصوص اکا ئونٹ کا اجراء کر والیں اس اکا ئو نٹ کا نمبر کا غذات نا مز دگی میں در ج کر نا ضر وری ہے۔
لہذ ا اس حوالے سے بھی پہلے سے تیا ری کر لی جا ئے قا نون کے مطابق امید وار کیلئے ضر وری ہے کہ وہ اپنے انتخا بی اخر اجات اس مخصو ص بینک اکا ئو نٹ کے علا وہ کسی بھی دوسرے بینک اکا ئونٹ سے کر نے کا مجا ز نہیں، ایک امیدوار کیلئے انتخا بی اخر اجا ت کی حد میں 15لا کھ مقرر ہے لہذ ا امید وار اپنے ابینک اکا ئونٹ کھو لتے وقت 15لا کھ سے زیا دہ رقم اکا ئو نٹ میں نہ رکھیں۔