|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2021

کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغامیر یاسین مینگل شاہجان ترین عبدالخالق آغا سعداللہ اچکزئی حاجی خدایدوست عزیز بازء حانان ترین جبارہاشم ترین دوست محمد آغا سید ظہور آغا غیاث کاکڑ عنایت دورانی کمال نعمت حاجی قاہر ترین ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے اندر تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ سے تاجر برادری اور غریب عوام پر معشیت کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے پٹرولیم کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جس سے ملک بھر کے ہر شہری متاثر ھونگیپٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ سے موجودہ حکومت کا اصل چہرہ بے نکاب ھوگیا ہے۔

جو کہ مسلسل دعوے کیے کہ قیمتوں کو نہیں بڑہیں گے مگر وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے اور آئی ایم ایف کے حکم نامہ کے مطابق ہر پندرہ دن کے بات قیمتوں کو بڑھا کر عوام کو مزید غربت کی چکی میں پیس کر ان کے خون چوسا جا رہا ہے۔

حکومت نے ایسے وقت میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جب عام شہریوں کو دو وقت کی روئی نصیب نہیںبجٹ میں میں بھی غریب عوام تاجر برادری اور ملازمیوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا ہے ۔

حکومت مسلسل غلط بیانی سے قوم کو بے وقوف بنا رے ہے مرکزی انجمن تاجر ان بلوچستان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ نئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوفلفور ختم کیا جائے وگرنہ مرکزی انجمن تاجر ان بلوچستان پورے صوبے کے سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کریگا۔