تربت: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسد اللہ بلوچ نے معروف گشندہ عبداللہ ثناء کا بلوچستان انڈومنٹ فنڈ سے علاج کرانے کا اعلان کردیا۔عبداللہ ثناء کے علاج کے لیے بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی اور اوست ویلفیئر آرگنائزیشن جدوجہد کررہی ہیں انہوں نے میر اسداللہ بلوچ سے ملاقات کرکے علاج کے لیے تعاون طلب کیا تھا۔
بی این پی عوامی کیچ کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ نے مرکزی سیکرٹری جنرل اور صوبائی وزیر اسداللہ بلوچ کی ہدایت پر تمام افیشل دستاوزات سوشل ویلفیئر ڈپیارنمنٹ کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر قدیر لقمان سے حاصل کرکے متعلقہ اداروں سے تصدیق کے بعد بلوچی پروموٹر سوسائٹی کو بھیج دیئے جنہیں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسداللہ بلوچ کے حوالے کیا جائے گا۔