اوستہ محمد: اوستہ محمد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ معروف اسلحہ ڈیلر حاجی محمد انور رند قتل مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ورثا نے لاشیں سٹی پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف اسلحہ ڈیلر حاجی محمد انور رند قتل نامعلوم ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سٹی ایس ایچ او میر داود خان کھوسہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمی کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجے کے لیے لاڑکانہ سندھ ریفر کر دیا گیا ۔
تاہم راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مقتول کے ورثاء نے لاش سٹی پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے تاہم مشکل مظاہرین سے پولیس کی کامیاب مذاکرات کے بعد مشتعل افراد پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔