تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی) کے مرکزی سنیئرنائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہا کہ بی این پی عوامی جمہوری پارلیمانی سیاسی جد وجہد پر کامل یقین رکھتی ہے ہماری جد وجہد کا مقصد مظلوم و محکوم پسے ہوئے طبقات کی غضب شدہ حقوق کی بحالی شفاف معاشرے کا قیام ہے سیاسی مخالفین کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تگران آباد میں میر حاجی زاہد تگرانی کے پر تکلف ظہرانے میں شرکت کے بعد علاقائی عمائدین سیاسی ورکروں پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو زبردستی عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے وقتی مفادات اور اقتدار پھولوں کا ہار نہیں بلکہ کانٹوں کا سیج ثابت ہوگا یہ حلقہ گزشتہ دس سال سے پسماندگی کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔
تعلیم صحت روزگار سماجی ترقی کے دوڑ سے کوسوں دور ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کو بزور شمشیر ناکامی بدلنے کے باوجود میرا عوام سے رشتہ برقرار ہے کیونکہ میرا رشتہ صرف ووٹ اور الیکشن تک محدود نہیں ہے میں اپنے ورکروں اور ووٹروں کو اپنے دل کے بہت قریب محسوس کرتا ہوں عوام نے جتنی محبت مجھے دی ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا ہوں ۔
اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی رکن خلیل تگرانی ،علی جان جوسکی ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری احدالئی، انفارمیشن اینڈ کلچر سیکرٹری رئیس ماجد شاہ ،لیبرسیکرٹری زاہد سلیمان، یوتھ سیکرٹری آصف محمدجان، سنیئر رہنما لطیف آزاد، عارف آصف، جمعہ خان، شعیب آزاد، جمعدار دلمراد، حمزہ، محمد ایوب، میاربلوچ، ڈی کے بلوچ، سرور بلوچ، میرداد محمد، نادل حیاتان، ناکو غلام گہرام ، عارف قریش، عبیدبلوچ ،اور خلیل بلوچ بھی موجود تھے حاجی میر زاہد تگرانی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔