|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2021

گوادر: وفاقی وزراء تین روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے،وزراء میں وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز افیئر علی زیدی، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، شامل ہیں۔ دورہ گوادر میں وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی وزار کے ہمراہ ہیں۔

بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیٹر کہدہ بابر، ڈپٹی کمشنر گوادر کبیر خان زرکون سیکریٹری میری ٹائمز افیئر، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی، نے وزراء کے وفد کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرء گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کریں گے۔ وفاقی وزراء نے گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا اور سن سٹ پارک سے سمندر میں ڈوبتے ہوئے سورج کا بھی نظارہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر خان زرکون کی جانب سے سنسٹ پارک میں بلوچی ثقافتی میوزک اور پرتکلف آئی ٹی کا انتظام بھی کیا گیا۔19 فروری کو وفاقی وزراء و دیگر مہمان مصروف دن گزارینگے۔ 19 فروری کو سنیٹر محمد اسحاق کرکٹ گراؤنڈ گوادر میں وفاقی وزیر سمیت چند انٹرنیشنل کھلاڑی دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلیں گے۔ عشائیہ کا اہتمام وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرزکے وزیر علی زیدی کی جانب سے دیا گیا۔