خضدار: خضدار ،نال ،وڈھ ،زیدی اور کرخ کے علاقوں میں موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کے وارداتوں میں اضافہ ،ایک ہفتے کے دوران درجن بھر افراد کو ان کی نئی موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا دوسری جانب نال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گرو کے دو ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ،زیدی بھی قبائلی افراد و لیویز نے مشترکہ طور پر ایک چور کو قابو کر کے حوالات پہنچا دی۔
تفصیلات کے مطابق خضدار شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں تحصیل نال ،تحصیل وڈھ ،سب تحصیل زیدی اور تحصیل کر خ میں موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کے وارداتوں میں پے پناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے خضدار شہر میں بھی موٹر سائیکل چھننے اور چوری کرنے والے ملزمان دیدہ دلیری سے کاروائیاں کر رہی ہیں شہر اور تحصیلوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بارہ سے زاہد شہریوں کو ان کی نئی موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ہیں ۔
دریں اثناء نال پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ددو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ سب تحصیل زیدی میں قبائلی افراد نے مبینہ طور پر ایک موٹر سائیکل چور کو پکڑ کر لیویز کے حوالہ کر دیا عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے عناصر کے خلاف مزید سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔