|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

مچھ: مچھ شادی کی گھر میں ماتم بچھ گیا تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری نوجوان جاں بحق 5افراد زخمی جاں بحق نوجوان نوید سمالانی کے گھر میں بڑے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرشادی کی پیغام لیکر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے جارہے تھے حادثہ کا شکار ہوگیا بولان میں آئے روز حادثات سے انسانی جانیں ضیاع ہوتے ہیں۔

ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیوجہ سے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جمعہ کے روز مچھ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوید احمد ولد محمد علی احمد سمالانی موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں عصمت اللہ اچکزئی غلام حیدر بلوچ حضرت اللہ بڑیچ سکنہ کوئٹہ سرفراز سمالانی عبدالرحمن سمالانی سکنہ مچھ شامل ہیں ۔

جاں بحق اور زخمیوں کو مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر جبکہ لاش ورثاء￿ کے حوالے کردیا گیا جاں بحق نوجوان کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس کا پیغام لے کر نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے مچھ ندی جارہے تھے کار نے انہیں کچل دیا شادی کی گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا بولان قومی شاہراہ مسافروں کیلئے مقتل گاہ بن چکے ہیں۔

شاہراہ پر ہر وقت موت ناچ رہی ہوتی ہیآئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں حادثات میں غیر معمولی اضافے کے باوجود انتظامیہ کیجانب سے ابتک اس میں کمی کیلئے کوئی معمولی اور روایتی اقدام بھی نہیں اٹھائی گئی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بولان قومی شاہراہ پر ناتجربہ کار ڈرائیوروں کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات میں کمی کو لایا جاسکے ۔