نوکنڈی: رکن قومی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے چیف کیسکو بلوچستان محمد عارف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران دالبندین سمیت چاغی نوکنڈی میں بجلی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
خاص کر شدید گرمی کے موسم میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے متعلق بھی غور و خوص کیا گیا جس پر چیف کیسکو بلوچستان نے دالبندین نوکنڈی چاغی میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک گھنٹے کمی کرنے اور ری شیڈول کا اعلان کردیا۔
رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے ضلع چاغی سمیت پورے رخشان ڈویژن کے مسائل کے حل کرنا اولین ترجیحات شامل ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے کیسکیو چیف سے ملاقات کرکے بجلی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ایک گھنٹے کمی کرکے صارفین کی مشکلات میں کمی لائی۔