|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم نے وزرا سے لاپتہ افراد سے متعلق تفصیلات طلب کی اور پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو اس حوالے سے اہم ٹاسک دیتے ہوئے لاپتہ افراد سے متعلق موجودہ صورت حال فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے۔