|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گزشتہ ہفتے 3معصوم بچوں کے قتل کے شعبے میں 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بچوں کے قتل کے الزام میں 2افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے گزشتہ ہفتے سریاب کے علاقے میں 3بچوں کو زبح کرکے قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے شعبے میں 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کی گرفتاری کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بھی کردی ہے کہ بچوں کے قتل کے شعبے میں پولیس نے 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جارہی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ابھی تک کوئٹہ ، سبی ، ڈیرہ مراد جمالی سمیت اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں چھاپے مار چکی ہیں اور متعدد افراد سے تفتیش کی گئی جس میں مقتول بچوں کے گھر کی ملازمہ بھی شامل تھی ۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک پولیس حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے کہ واقعہ میں واقعی یہی ملزمان ملوث ہیں یا نہیں تاہم ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ، تفتیش کے بعد ہی واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوسکے گی ۔