کوئٹہ: سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ برصغیر کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے۔
یوم پاکستان ہمیں عظیم قربانیوں کا یاد دلاتا ہے جو ایک قوم اور ایک منزل کی عہد تجدید کا دن ہے 23 مارچ وہ تاریخی دن ہے جس میں برصغیر کے مسلمانوں نیایک الگ اور آزاد وطن کا باقاعدہ اور باضابطہ مطالبہ کیا۔
اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک سر زمین کے حصول کو ممکن بنایا ہم سب کا فرض ہے کہ مکمل اتحاد و اتفاق اور قومی یکجہتی سے ارض پاک کی تعمیر وترقی استحکام کے لئے مل جل کر کام کریں اور آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے تکجتء کا اظہار کرتے ہیں۔