|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2021

جرمنی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر سخت  لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے ہمیں نئی وبا کا سامنا ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی میں نافذ موجودہ لاک ڈاؤن میں 18 اپریل تک کی توسیع کی جا رہی ہے، اس کے تحت ملک میں یکم اپریل سے 5 اپریل تک یعنی ایسٹر کی تعطیلات کے دوران پہلے سے بھی زیادہ سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران روزمرہ گھریلو ضروری اشیا کے اسٹور سمیت تقریبا سبھی دکانیں بھی بند رہیں گی جبکہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

 نئے اعلان کے مطابق اگر کسی علاقے میں تین دن تک مسلسل سو سے زیادہ متاثرین پائے گئے تو اس خاص علاقے میں اور زیادہ سخت بندشیں عائد کی جائیں گی۔

اس دوران تمام میوزیم، آرٹ گیلری اور کھیل کے دیگر مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے۔