|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی کیلئے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے مدارس کا قیام دیوبند سے لیکر آج تک اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عالمی دنیا اسلام اور مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مگر ان تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا آج ملک میں یہودی لابی کی حکومت کو مسلط کیا گیا ہے۔

اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حکومت کی خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جمعیت علما اسلام ناکام اور سلیکٹیڈ صوبائی حکومت کے خلاف عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام آج اس لیئے ایک مذہبی اور سیا سی قوت بن کر ابھری ہے۔

جنہوں نے حق کا ساتھ دیا جمعیت علما اسلام آج بھی ملک میں اسلامی نظام کی نفاذ کیلئے کوششیں کر رہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان قوتوں کا راستہ روکا جائے جو ملک میں بد آمنی پیدا کرنا چاہتے ہیں مدارس نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے یہودی لابی سلیکٹیڈحکمرانوں کے ذریعے مدارس کے خلاف کارروائی کرنے میں پیش پیش ہیں۔

لیکن جمعیت علما اسلام اور مدارس کے طلبا موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے علما کرام اور دیو بند کی تاریخ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کیلئے کردار ادا کیا ہے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پاکستان کی استحکام ترقی اور خوشحالی مدرسوں کی مرہون منت ہے آج ملک پر ایسے سلیکٹیڈ حکمرانوں کو مسلط کیا گیا ہے جنہوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے آج ملکی معیشت نہ ہونے کے برابر ہے۔

بے روزگاری انتہائی کو پہنچ گئی ہے اور ڈھائی سال گزرنے کے باوجود سلیکٹیڈ حکمران اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے ملک اس وقت جتنے بحرانوں کا شکار ہے ماضی کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر قوت نے مدارس کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ امریکہ اور دیگر یہودی لابی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی اور وہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے سب سے پہلے مدارس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن ہر آمرانہ قوتوں نے اس میں اپنا کردار ادا کیا مگر مدارس کے علما کرامطالب علموں اور جمعیت علما اسلام نے ہر اس آمرانہ قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا کیونکہ دنیا کے کوئی بھی طاقت مدارس کو کمزور نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیتے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اتحاد اور اتفاق کا مظاہر ہ کر کے ان تمام قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جو مدارس کے خلاف سازشوں مصروف رہتے ہیں۔

مولانا عبداواسع نے کہا ہے کہ مدارس کا قیام دیوبند سے لیکر آج تک اسلام کی سربلندی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عالمی دنیا اسلام اور مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مگر ان تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا آج ملک میں یہودی لابی کی حکومت کو مسلط کیا گیا ہے اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حکومت کی خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔