|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2021

تفتان: ایرانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 113 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 113 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ15،پنجاب 82، بلوچستان 02 ،سندھ 01 اور آزاد کشمیر 13 شامل تھے اور جبکہ 29 افراد کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھا۔

جنھیں لیویز انتظامیہ نے واپس ایران کے حوالے کیا راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔