گوادر: کنٹانی پاک ایران بارڈر سے وابستہ کاروباری لوگوں کی ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی سے ملاقات کنٹانی بارڈر کی بندش سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کنٹانی پاک ایران بارڈر سے وابستہ کاروباری لوگوں جن میں پک اپ مالکان ، کاہک ناخداوں جیوانی کے ماہیگیران کی ایک وفد نے چمبر آپ کامرس گوادر کے آفس میں ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی ، فیض نگوری ، چیمبر آپ کامرس کے نمائندوں اور دوسرے پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کرکے کنٹانی باڈر کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والے بیروزگاری۔
پٹرول ، ڈیزل ، کھانے پینے کی اشیا کی عدم دستیابی اور دیگر مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی اور دیگر پارٹی نمائندوں نے کنٹانی باڈر کھولنے کے لیئے متعلقہ اداروں ، ضلعء انظامیہ سے رابطہ کرنے کی یقین دھانی کی ہے۔