کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ کے تحت سیکرٹری انرجی کو خط ارسال کر دیا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیسکو کے بلوچستان حکومت پر زرعی واجبات دس دن میں ادا کئے جائیں، کیسکو واجبات کی عدم ادائیگی پر زرعی فیڈرز کو ایک گھنٹہ بجلی فراہم کررہا ہے۔
خط میں واجبات کی ادائیگی پر کیسکو چیف کو فوری بجلی بحال کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ واضح رہے کہ اسپیکر نے 29 مارچ کو اپوزشن رکن کے توجہ دلاو نوٹس پر رولنگ دیئے تھے رولنگ پر عملدرآمد سے متعلق آئندہ اجلاس سے پہلے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی خط اسپیشل سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی جانب سے بھیجا گیا۔