|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2021

کوئٹہ: نوابزادہ لشکری رئیسانی کی صدارت میں بلوچ پشتون یکجہتی جرگہ آج ہوگا، جرگے میں بلا پیمودہ زمینوں پر قبائل کی ملکیت کے تحفظ اور صوبے کے قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماوں کے درمیان قربتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے با مقصد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

ترجمان سراوان ہاوس کوئٹہ کے مطابق نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی صدارت میں گرینڈ جرگہ آج بروز بدھ سراوان ہاوس کوئٹہ میں صبح گیارہ بجے منعقدہوگا۔ جرگے میں نواب ایاز خان جوگیزئی،نواب غوث بخش باروزئی، آغا موسیٰ جان احمد زئی، بلوچ ،سردار کمال خان بنگلزئی، نواب محمد خان شاہوانی، سردار شاہ زمان علیزئی، سردارزادہ جاوید لہڑی، میر کبیر احمد محمد شہی ،مولانا عبدالواسع، ملک نصیراحمد شاہوانی، اصغر خان اچکزئی، روزی خان کاکڑ۔

شیخ جعفر خان مندوخیل ، ملک عبدالولی کاکڑ ،ساجد ترین ایڈووکیٹ، میر ہمایوں عزیز کرد، میر محمد اکبر مینگل، میر حمل کلمتی، مفتی عبدالواحد بازئی، رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، ارباب رب نواز کاسی، خیر بخش بلوچ، سردار احسان اللہ دمڑ، اصغر ترین، اسفند یار کاکڑ، لیاقت آغا، بسم اللہ کاکڑ، ڈاکٹر عابد اچکزئی، سردار آصف سرگڑھ ، سردار یحییٰ ناصرسمیت صوبے کے قبائلی عمائدین و سیاسی رہنماء شریک ہوں گے۔