کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا جائیگا ماہ رمضان میں محکمہ پی ڈی ایم اے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کو کو مد نظر رکھتے ہوئے 50 ہزار خاندانوں میں 15 دن کا راشن مفت تقسیم کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ماہ رمضان کے مہینے میں غریب افراد کی مدد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے غریبوں خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں ان افراد کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شفافیت اورمیرٹ کی بنیاد پر بلا امتیاز راشن تقسیم کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا عالمی وبا ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا تب ہی ہم اس موذی وائرس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔