ڈیرہ مرادجمالی: ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ڈی پی او غازی ملک عبدالغفار سیلاچی ایس ایچ او منگولی پولیس تھانہ غلام قادر رند نے خفیہ اطلاع ملنے پر اندرون بلوچستان سے لیویز فورس کی گاڑی کے ذریعے لاکھوں روپے کی اعلی کوالٹی کی۔
چرس سندھ سمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے کیلئے منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں خفیہ مقام پر چرس کو لیویز فورس کی گاڑی سے منتقل کرکے دو پرائیوٹ گاڑیوں میں رکھ رہے تھے کہ منگولی پولیس موقع پر پہنچ گئی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6من چرس برآمد کرکے دو لیویز اہلکاروں کو گرفتار کرکے لیویز فورس کی ۔
گاڑی سمیت دیگر دو کاریں تحویل میں لے کر مقدمہ درج کردیا گیا ہے ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔