کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کی وزیر اعلی بلوچستان اور گرینڈ ملازمین الائنس کے رہنماؤں کو اپنے مطالبات میں لچک پیدا کرنیکی اپیل کردی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمیں پچھلے 9 دن سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے۔
حکومت اور ملازمین دونوں کی جانب سے چیزیں پوائنٹ آف نو رٹن پر چلی گئی ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ بلوچستان حکومت اس پر کام نہیں کر رہی انکا موقف غلط ہے یا صحیح میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے،کیونکہ یہ آج جو ملک کے حالات ہیں اس کے حساب سے یہ ٹھیک نہیں ہے جیسا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کہہ رہے ہیں کہ سب لوگ کام نہیں کرتے ایسا نہیں ہے۔
سب لوگ کام نہیں کرتے ہاں ایسا ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ کام نہیں کرتے ہوں لیکن حساب ان سب سے تو نہیں لیا جاسکتا جو کام نہیں کرتے انکی حمایت کوئی نہیں کرتا اور نہیں کرنی چاہیے حکومتوں کا کام مسئلے بتانا نہیں انکو حل کرنا ہے۔
میں مظاہرین سے بھی یہی اپیل کرتا ہوں کہ حکومت بھی ساری مطالبات تسلیم نہیں کر سکتی ان کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں تھوڑے وہ اپنے قدم پیچھے کریں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ ملک اس وقت اس طرح کے اقدامات کو برداشت نہیں کرسکتا ہم سب نے مل کر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔