کراچی: شادی کے دن عموماً دلہنیں بناؤ سنگھار کے لیے بیوٹی پارلر جاتی ہیں لیکن سندھ کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی اپنی شادی کے روز ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی پہنچ گئیں۔
سینیٹ کے انتخابات نے شادی کے روز ایک دلہن کو اسمبلی آنے پر مجبور کردیا اور آنکھوں میں مستقبل کے خواب ،ہاتھوں میں مہندی لگائے شرمیلا فاروقی جب سندھ اسمبلی پہنچیں تو انہیں دیکھ کر دیگر ارکان ہکا بکا رہ گئے کیونکہ وہ اپنی رخصتی کے روز پیا گھر سدھارنے سے پہلے سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی سدھار گئیں جب کہ اس موقع پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ کو پارٹی کی امانت سمجھتی ہیں جب کہ رخصتی والے دن کسی دلہن کا ووٹ ڈالنے آنا ایک منفرد ریکارڈ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاورقی حشام ریاض شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں اور آج ان کی رخصتی ہے۔
سینیٹ انتخابات میں دلہن بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئی
وقتِ اشاعت : March 5 – 2015