گوادر:کوروناوائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی چھوتی لہر کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے پر غور اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی چھوتی لہر سے محفوظ رہنے کے ایس او پیزز پر عملدرآمد کوہرحال میں یقینی بنائیں ماسک پہنیں
اور سماجی فاصلہ رکھے واضح رہے کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے اپنے ایک حکم نامے کے تحت ضلع بھر کے عوام الناس ہدایت کی ہے کہ وہ کروانا وائرس کے چھوتی لہر سے کیسز میں شدید اضافہ ہوتا جارہاہے جنکی روک تھام کیلئے ایس او پیزز پر عملدرآمد کرنا ناگزیر ہے انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دکانوں میں دو افراد سے زائد پر پابندی عائد کریں اور اپنے دکانوں میں سنیٹائرز ضرور رکھے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں ان ماہی گیروں کو اجارت ہوگی جنہوں نے ویکسیشن کیا ہے بغیر ویکسیشن والے ماہی گیروں سمندر میں شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح گوادر میں سیاحوں کی امد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے
اور ہوٹل ملکان میں کھانے پینے سے متعلق ایس او پیزز پر سختی سے پابندی کریں پابندی نہ کرنے والے ہوٹل ملکان کے ہوٹل سیل کردی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے حکم نامے میں تاجر برادری کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں دکانوں اور عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیزز پر عملدرآمد کروائیں ورنہ ضلعی انتظامیہ مجبور ہوکر ضلع بھر میں مکمل لاک ڈوان اور کرفیو نافذ کرے گی جس سے دکاندار اور شہر متاثر ہوسکتے ہیں اس لئے ہم سب کو چاہئے اپنی جان کی حفاظت کیلئے جلد از جلد اپنی ویکسیشن کروائیں اور کروانا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ایس او پیزز پر سختی سے عمل کریں۔